26ویں آئینی ترمیم پرفضل الرحمان کیساتھ کھڑےہونگے،فیصل واوڈا

سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر فضل الرحمان کے ساتھ ہاتھ نہیں ہوگا بلکہ ہم سب ان کےساتھ کھڑے ہوں گے۔
مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد سینیٹر کامران مرتضیٰ کےساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واؤڈا نے کہا کہ مدارس سے متعلق بل اوردیگر معاملات پر بات ہوئی ہے۔میرا دماغ بالکل قبائلیوں کی طرح کا ہے، دوستی اوردشمنی کھل کر نبھاتا ہوں۔
فضل واوڈا نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا کردار اور سیاسی دور اندیشی بہت اچھی ہے، اس وقت ملک میں انتشاراور تقسیم کی سیاست کو ختم کرنے کیلیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، اس حوالےسےمولانا فضل الرحمان نےبہت اہم کردار ادا کیا اور مستقبل میں بھی اُن کا کردار اہم ہوگا۔
سینیٹرفیصل واؤڈا نےکہا کہ سب کوملکر جمہوریت کے تحت پُرامن طریقے سے آگے بڑھنےاورپاکستان کیلئےون، ون والی صورت حال بنانی ہوگی تاکہ ہمارا ملک آگے بڑھے،سیاسی مخالفت اپنی جگہ پر رہے مگر یہ دشمنی اورانتشار کی صورت میں تبدیل نہ ہو۔
سابق وفاقی وزیرنے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے26ویں آئینی ترمیم اور عمران خان کی جان کو لاحق خطرات کےحوالےسےبات ہوئی،جے یو آئی کےسربراہ کا جو کردار ہے پہلے ہم اس کو سمجھ نہیں سکےتھےمگر اب آنکھیں کھل گئیں ہیں۔
فیصل واؤڈا نےکہا کہ مولانا فضل الرحمان سےجو میری ون آن ون ملاقات ہوئی اس کےبارےمیں زیادہ بات نہیں کروں گا۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ہم نےفیصل واؤڈا سے سیکھا اورمیرا خیال ہے کہ بات آگے بڑھے گی۔
قومی حکومت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پرفیصل واؤڈا نےکہا کہ اس وقت ملک میں قومی حکومت ہے،خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کوجے یو آئی کا مینڈیٹ دیا گیا، فارم47 کےساتھ جےیو آئی کے مینڈیٹ کی بات بھی ہونی چاہیے۔
فیصل واوڈانےکہاکہ میں اسٹیبلشمنٹ اورجوڈیشری کا حامی ہوں، پاکستان کی خاطر،انتشاراور نفرت و سیاست کی تقسیم کو ختم کرنے کیلئےایم کیو ایم، ٹی ایل پی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کےپاس جاؤں گا تاہم انہوں نے پی ٹی آئی کے پاس جانے کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔
