فیض حمید کی سزا حکومت کی فتح نہیں : طارق فضل چوہدری

 

 

 

 

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ فیض حمید کی سزا کسی حکومت کی فتح نہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ثابت کیا فوج میں بھی کوئی افسر قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو قانون حرکت میں آئے گا، فوج میں احتساب کے عمل سے عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری  کاکہنا تھا کہ فوج کی تاریخ میں پہلے کبھی ایسی مثال نہیں ملتی۔

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ فیض حمید کو ان کی مرضی کی لیگل ٹیم فراہم کی گئی اور میرٹ پر فیصلہ قانون کی فتح اور آئین کی سربلندی ہے،یہ فیصلہ ثابت کرتا ہےکہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔

طارق فضل چوہدری نے کہاکہ 4 الزامات ثابت ہونےپر 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی،جب آپ ریاستی منصب کو سیاسی انجینئرنگ کےلیے استعمال کرتے ہیں تو اس کے نتائج ہوتےہیں،وہ سمجھتے تھےکہ جو کچھ کرر ہا ہوں حساب نہیں دینا پڑے گا،نواز شریف کو غیر آئینی طریقے سے ان کے منصب سے ہٹایاگیا۔

طارق فضل چوہدری نے کہاکہ فوج میں احتساب کے عمل سے عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے،چیف آف ڈیفنس فورسز نے احتساب کا عمل اپنےادارے سے شروع کیا،فوج کی تاریخ میں پہلے کبھی ایسی مثال نہیں ملتی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ عمران خان اور فیض حمید کا گٹھ جوڑ تھا،فیض حمید کی سزا کسی حکومت کی فتح نہیں،فیلڈ مارشل نے ثابت کیا فوج میں بھی کوئی افسر قانون کی خلاف ورزی کرےگا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

انہوں نے کہا عمران خان سے ان کی متعدد بار ملاقاتیں کرائی گئیں،عمران خان جیل کو ایسا استعمال کر رہے ہیں جیسے پارٹی سیکریٹریٹ ہو،  عمران خان ریاست اور اداروں کےخلاف منفی پروپیگنڈا کررہےہیں، پی ٹی آئی ہوش کے ناخن لے،منفی سیاست کی اب کوئی گنجائش نہیں،پی ٹی آئی کا منفی بیانیہ ایکسپوز کرنا ہماری ذمے داری ہے۔

 

 

Back to top button