فیض حمید کو ملنے والی سزا خوش آئند : شاہد آفریدی

 

 

 

سابق کپتان شاہد آفریدی نے فیض حمید کی سزا کو خوش آئند قرار دیتےہوئے مطالبہ کیا ہےکہ جس نے بھی ملک کو نقصان پہنچایا اُسے کٹہرے میں لایا جائے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ویسے یہ میرے کرنے کی بات نہیں لیکن میں خوش ہوں کہ فیض حمید اور دیگر کا احتساب ہو رہا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہےکہ پاک فوج نے احتساب کا عمل اپنے اندر سے شروع کیا ہے،اب جس نے ملک کو نقصان پہنچایا اس کا احتساب بھی ہوناچاہیے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ فوج میری ہے اور الحمداللہ مجھے پاک فوج پر فخر ہے۔

 

Back to top button