جعلی ڈگری کیس : الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس کو منظور کرتے ہوئے سنایا گیا۔ الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کی نااہلی سے متعلق دائر دو علیحدہ درخواستوں کو بھی منظور کرلیا۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جمشید دستی نے قومی اسمبلی کے انتخابات میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کراتے وقت جعلی تعلیمی اسناد جمع کروائیں، جو انتخابی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے۔اسی بنیاد پر سپیکر قومی اسمبلی نے آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت ان کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا تھا۔
عمر ایوب کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج، گرفتاری کا حکم
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد جمشید دستی اب قومی اسمبلی کی رکنیت کے اہل نہیں رہے اور ان کی نشست کو خالی تصور کیا جائےگا۔ قانونی ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، تاہم جمشید دستی اس کے خلاف عدالت میں اپیل دائر کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
