آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی : فخر زمان پر جرمانہ عائد

 

 

 

 

آئی سی سی نے پاکستانی بلے باز فخر زمان کو لیول ون کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا کےخلاف حالیہ سہ ملکی سیریز کے فائنل کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر فخر زمان پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا۔

آئی سی سی کےمطابق فخر زمان نے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کی،جو انٹرنیشنل میچ کے دوران امپائر کے فیصلے پر شدید ردعمل یا احتجاج ظاہر کرنے سےمتعلق ہے۔

آئی سی سی کےمطابق فخر زمان کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیاگیا۔

یاد رہے کہ سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان کی اننگز کے 19ویں اوور میں فخر زمان آؤٹ ہونے کےبعد امپائرز کے فیصلے پر ان کے ساتھ طویل بحث کرتےدکھائی دیے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے فائنل میں سری لنکا کو 6  وکٹوں سے شکست دےکر سہ ملکی سیریز اپنے نام کی تھی۔

 

Back to top button