سب سے زیادہ چھکے، فخر زمان نے کامران اکمل کا ریکارڈ برابر کر دیا

لاہور قلندر کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے پی ایس ایل 8 میں سب سے زیادہ چھکے لگا کر کامران اکمل کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔
اتوار کے روز فخر زمان نے لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہوئے 45 گیندوں پر 96 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 3 چوکے اور 10 چھکے شامل تھے۔
اوپنر بلے باز کی شاندار کارکردگی کے بعد ریکارڈ ٹیبل پر فخر زمان نے مجموعی طور پر 89 چھکے لگا کر کامران اکمل کا ریکارڈ برابر کردیا، ٹی ٹوئنٹی میں آصف علی 86، شین واٹسن 81 اور شعیب ملک77 چھکے لگا کر نمایاں ہیں۔
