تیل کی قیمتوں میں کمی سے امریکی ٹیرف کا منفی اثر کم ہو گا ، گورنر اسٹیٹ بینک

گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نےکہا ہےکہ تیل کی قیمتوں میں کمی سےامریکی ٹیرف کا منفی اثر کم ہوجائے گا۔
گورنر اسٹیٹ بینک نےکہا کہ امریکی ٹیرف سےٹیکسٹائل انڈسٹری پر اثر پڑےگامگر تیل کی قیمتوں میں کمی سےامریکی ٹیرف کا منفی اثر کم ہو جائے گا۔
انہوں نےکہا کہ شرح سود میں کمی سےحکومت کو ادائیگیوں میں ایک کھرب روپےکا ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
ایل این جی سوئی ناردرن کیلئےمہنگی،سوئی سدرن کیلئےسستی ہوگئی
جمیل احمد کاکہنا تھا کہ 30 جون سےپہلے 4 سے 5 ارب ڈالرز آنے کی توقع ہےجب کہ جون کےآخرتک زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالرہونےکا ہدف ہے۔
ایک سوال کےجواب میں انہوں نےکہا کہ معاشی ترقی کی شرح 3 فیصد تک رہنےکی توقع ہے۔