معروف بالی ووڈ اداکار گووندا کوہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا

معروف بالی ووڈ اداکار گووندا کو اچانک طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم اب وہ صحت یاب ہو کر گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گووندا گزشتہ رات 1 بجے بے ہوش ہو گئے تھے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر جوہو کے کریٹی کیئر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
گووندا نے مسکراتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں، بس زیادہ محنت کر لی تھی، تھکن ہو گئی، میں نے ہیوی اور تھوڑی ٹف ایکسرسائز کر لی کیوں کہ میں اپنی پرسنیلٹی بہتر بنانے کی کوشش کر رہا تھا، مگر اب لگتا ہے کہ یوگا ہی سب سے اچھی ورزش ہے۔
اداکار کے قریبی دوست اور قانونی مشیر للت بندل کے مطابق واقعے کے وقت گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا ایک شادی میں شرکت کے لیے شہر سے باہر تھیں، تاہم جیسے ہی انہیں خبر ملی وہ فوراً ممبئی واپس پہنچ گئیں، جبکہ ان کی بیٹی ٹینا آہوجا بھی جلد اپنے والد کے پاس پہنچنے والی ہیں۔
