بھارت کے مشہور کامیڈین منگالم پالی وینکٹیش چل بسے

بھارت کی تیلگو فلم انڈسٹری کے 53 سالہ مشہور کامیڈین منگالم پالی وینکٹیش، جو ‘فِش وینکٹ’ کے نام سے مشہور تھے، گردوں کے عارضے کے باعث انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فش وینکٹ کئی عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے اور ان کے گردے مکمل طور پر فیل ہو چکے تھے۔ وہ بھارتی شہر حیدرآباد کے ایک ہسپتال میں وینٹیلیٹر پر زیر علاج تھے، جہاں وہ گزشتہ روز جانبر نہ ہو سکے۔

فِش وینکٹ نے اپنے فلمی سفر کا آغاز سن 2000 میں کیا اور متعدد سپر ہٹ فلموں میں مزاحیہ اور منفی کردار ادا کیے، جنہیں شائقین نے بے حد سراہا۔

رپورٹس کے مطابق کچھ دن قبل ایک جعلی فون کال کے ذریعے اُن کی فیملی کو اداکار پربھاس کے نام پر 50 لاکھ بھارتی روپے کی امداد کی جھوٹی اطلاع دی گئی تھی، جو گردوں کی پیوندکاری کے لیے دیے جانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

Back to top button