معروف گلوکار عاطف اسلم کے والد کو دل کا دورہ

معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے والد کو دل کا دورہ، ڈاکٹروں‌ نے حالت خطرے سے باہر قرار دے دی۔

معروف سماجی ویب سائٹ انسٹا گرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے عاطف اسلم نے دعائوں‌ کے لیے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ، اور بتایا کہ پچھلے چند روز خاصے مشکل تھے لیکن آپ سب کی محبت اور تعاون سے میرے والد صحتیاب ہو رہے ہیں۔

عاطف اسلم نے کہا کہ آج آن لائن نہیں آ سکوں گا تاہم والد کے صحت یاب ہونے کے بعد ایک زبردست ملاقات کا منصوبہ بنا رہا ہوں۔

قندیل بلوچ کا خواب میں‌ آ کر صبا قمر سے انصاف دلانے کا مطالبہ

پاکستانی گلوکار نے اپنی سٹوری میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے ویڈیوز، گانے اور خوبصورت ایڈیٹس بھیجنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا اور لکھا کہ جب والد مکمل طور پر صحتیاب ہوجائیں گے تو میں آپ کے تمام پیغامات پڑھوں گا۔

گلوکار کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، ہم آپ کے بغیر کچھ نہیں ہیں۔

Back to top button