مداح ٹی20ورلڈکپ جیتنےکیلئےٹیم کیلئےدعا کریں،فہیم اشرف

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر  فہیم اشرف کاکہناہے کہ مداحوں سے کہوں گا کہ سپورٹ کریں اور دعا کریں، ہمیں پاکستان کے لیے ورلڈکپ جیت کرلاناہے۔

کولمبو میں نیدرلینڈز کے خلاف  میچ کے بعد پریس کانفرنس میں فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ مجھے اس اننگز کا اندازہ نہیں تھا، رنز نہیں بن رہے تھے لیکن دباؤ نہیں تھا، آئی سی سی ایونٹ میں یہ میری بہترین اننگز ہے، یہ میری ہی نہیں، پاکستان کی بھی ایک یادگار اننگز ہے۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر  فہیم اشرف کا کہنا ہےکہ کرکٹ  میں  سب  پرفارم نہیں کرتے، جو  آج نہیں کرسکے  وہ  آئندہ کریں گے۔

فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ  ہم ورلڈکپ کھیل  رہے ہیں اس میں ہر  اننگز  یادگار  ہوتی ہے، ٹیم کے لیے اور  پاکستان کے لیے جب بھی اچھا ہو تو ہمیشہ یاد رہتا ہے،  بولنگ نہیں ملی تو اس سے فرق نہیں پڑتا،جب بھی موقع ملے آپ نے اچھا کرنا ہوتا ہے۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ  ہمارے لیے پرسکون چیز یہی ہےکہ ہم جیت گئے ہیں، کرکٹ میں سب پرفارم نہیں کرتے،جو آج نہیں کر سکے وہ آئندہ کریں گے،  وکٹیں گرنے سے ایسی صورتحال ہوئی، ہمیں پارٹنر شپ چاہیے تھی،  پارٹنر شپ لگ جاتی تو ایسی صورتحال نہ ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ پچ پر شروع میں اسپن ہو رہی تھی، وقت گزرنےکے ساتھ پچ فاسٹ بولر کے لیے اچھی ہوتی گئی، اسپن کو مدد مل  رہی تھی اس لیے انہیں زیادہ بولنگ ملی،  میں تو صرف فیلڈنگ  میں  بھی اچھا کرنے کی کوشش کرتا ہوں، فینز سے کہوں گا کہ سپورٹ کریں اور دعا کریں، ہمیں پاکستان کے لیے خوشیاں لانا ہیں۔

Back to top button