خاتون اول کو ٹارگٹ کرنے کیلئے فرح بی بی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے
وزیر اعظم عمران خان کے معاون حصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ خاتون اول بشریٰ بی بی کو ٹارگٹ کرنے کیلئے فرح بی بی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا سیاست میں گھریلو خواتین کو نہیں لانا چاہیے، جو خواتین سیاست کرتی ہیں انہیں سیاسی جواب دیا جاتا ہے،خاتون اول بشریٰ بی بی کو ٹارگٹ کرنے کیلئے فرح بی بی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،فرح بی بی نے حکومت سے کوئی ٹھیکہ یا عہدہ کیا تو ضرور شیئر کریں، خاتون اول کسی سیاسی سرگرمی کا حصہ نہیں بنتیں، کسی کے مذہبی عقائد پر سوالات اٹھانا غیر ضروری ہے۔
عمران کی حمایت پر ریحام خان کی فنکاروں پر تنقید
انہوں نے کہاخواتین کے بارے میں غیر اخلاقی گفتگو کرنا ن لیگ کا وطیرہ ہے، شہباز شریف نے کہا وہاں منوں کے حساب سے گوشت جلایا جاتا ہے ،شہباز شریف نےغیر سیاسی بیگمات کے نام پر گھر اور گاڑیاں خریدیں، خواتین کو عزت دینا ہماری اقدار کا حصہ ہے۔
شہباز گل نے کہا بار ہا کہا گیا کہ وہاں جادو ٹونہ ہوتا ہے، مسلم لیگ ن نے گھریلو خواتین کو ٹارگٹ کرنے کی برائی شروع کی، ہم نے ان کو نہیں روکا اس لئے یہ حرکتیں کر رہے ہیں۔گھروں میں بیٹھی خواتین کے بارے میں جملے کسنا مناسب نہیں، ماضی میں بینظیر بھٹو کے بارے میں غیر اخلاقی گفتگو کی جاتی تھی۔