جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی تقریب،عسکری خدمات کوخراجِ تحسین

جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی، 40 سالہ شاندار عسکری خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سمیت تینوں مسلح افواج کے سینیئر افسران نے شرکت کی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی آمد پر ایک چاق و چوبند تینوں سروسز کے دستے نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے اپنے فرائض دیانت داری، پیشہ ورانہ مہارت اور خلوصِ نیت سے انجام دینے کی توفیق پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

انہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے مسلح افواج کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور شہدا و ان کے اہلِ خانہ کو سلامِ عقیدت پیش کیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ موجودہ جیو اسٹریٹیجک ماحول میں مضبوط قومی دفاع قومی سلامتی کا بنیادی ستون ہے۔

Back to top button