وزیرِ اعظم سےجنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی ملاقات

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے الوداعی ملاقات کی۔
وزیرِ اعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ملک و قوم کے لیے خدمات کی تعریف کی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم ہوگیا جب کہ جنرل ساحر شمشاد اپنی ذمے داریوں سے سبکدوش ہوگئے۔27ویں آئینی ترمیم کے بعد پاک فوج میں چیئرمین جوائنٹ چیفس اف اسٹاف کا عہدہ ختم کردیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا مسلح افواج کے18ویں اور آخری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ہوں گے جو 27 نومبر 2025ء کو اپنی ملازمت کی مقررہ مدت پوری کریں گے۔
