فرحان ملک کی دوسرے مقدمے میں گرفتاری : عدالت برہم، درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نےصحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت کی سماعت پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کل سنایا جائےگا جبکہ عدالت نے اجازت کے بغیر ملزم کو دوسرے مقدمےمیں گرفتار کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

کراچی کی ضلعی عدالت نے بغیر اطلاع کئےصحافی فرحان ملک کو گرفتار کرنے پرڈائریکٹر ایف آئی اے کو جمعے کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،عدالت نےفرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا،

جوڈیشل مجسثریٹ ضلع شرقی کی عدالت نے دوران سماعت بغیر عدالتی اجازت کے ملزم کودوسرے مقدمےمیں گرفتار کرنے پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

درخواست گزار کےوکیل نےبتایاکہ مقدمہ بدنیتی پرمبنی ہے،ایف آئی اے اب تک یہ نہیں بتاسکی کہ کیا جرم کیاہے،کسی ایک لفظ کی نشاندہی نہیں کی گئی جوریاست مخالف ہو، چھاپہ ضلع شرقی میں ماراگیا مقدمہ ملیر کابنادیاگیا۔

دفترخارجہ : دہشتگردی سے متعلق اقوام متحدہ کے بعض ماہرین کے بیانات یکطرفہ اور غیر مصدقہ قرار

 

عدالت نےتفتیشی افسرسےاستفسارکیا کہ جیل کسٹڈی کےبعد ملزم کو کہاں لے کر جانا تھا، تفتیشی افسر نے بتایاکہ مجھے پتہ چلاکہ ملزم کو دوسرےمقدمےمیں گرفتار کرلیا گیا ہے،اس پرعدالت نےبتایاکہ یہ توقانون کی کھلی خلاف ورزی ہے، کس کے حکم پر ملزم کو جیل کے بجائےدوسرے کیس میں گرفتار کیا گیا نام بتائیں،اس پر تفتیشی افسر نے بتایاکہ مجھے منشی کافون آیاتھا۔

عدالت نےحکم دیاکہ بلائیں ان افسران کوجنہوں نےعدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے، تفتیشی افسر نے بتایاکہ فرحان ملک نے پاکستان کےنام کامذاق اڑایا، اس پوسٹ پر انتہائی نامناسب کمنٹس تحریر ہیں،کیاکوئی صحافی ایساکرسکتاہے؟ پاکستان آور پاک فوج کامذاق اڑایاگیاہے،کیاکوئی ذمےدارصحافی ایساکرسکتاہے؟ملزم کو بلاکرہربات سےآگاہ کیاگیا۔

Back to top button