فاسٹ بولر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
آل راؤنڈر عماد وسیم کےبعد ایک اور قومی کھلاڑی نے انٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ کااعلان کر دیا۔
گزشتہ روزعماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
عماد وسیم نےسوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا تھا کہ بڑی سوچ بچار کےبعد انٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے،پاکستان کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا بہت بڑا اعزاز ہے۔
عماد وسیم نےاپنی پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ میں ڈومیسٹک اورفرنچائز کرکٹ میں اپنا سفر جاری رکھوں گا۔
عماد وسیم نےانٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے آگے گھٹنے ٹیک دیے، فیوژن ہائبرڈ ماڈل پر رضامند
اب فاسٹ بولر محمد عامر نےبھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
محمد عامر نےاپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹس میں کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔
محمد عامرنے 36 ٹیسٹ میچز کے علاوہ 61 ون ڈے انٹرنیشنلز اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
خیال رہےکہ عماد وسیم کی طرح محمد عامر نے بھی ملک کی نمائندگی کے لیےانٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ واپس لی تھی ۔