قومی اسمبلی میں ایک سال میں تیز ترین قانون سازی ہوئی : پلڈاٹ رپورٹ

پلڈاٹ کی جائزہ رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں ایک سال میں تیز ترین قانون سازی ہوئی تاہم قانون سازی میں تیز رفتاری کے باعث ترامیم کی جانچ پڑتال میں کمی رہی۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) نے 16 ویں قومی اسمبلی کی سالانہ جائزہ رپورٹ جاری کر دی۔
پلڈاٹ رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی قانون سازی میں 370 فیصد اضافہ دیکھا گیا،متعدد قوانین بغیر بحث کے ہی منظور کرلیےگئے جب کہ حاضری میں کمی رہی اور حاضری 66 فیصد تک کم ہوئی۔
رپورٹ کےمطابق پورے سال میں وزیر اعظم کی حاضری 18 فیصد رہی، وزیر اعظم کی اجلاسوں میں شرکت کا ریکارڈ کم رہا،قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے 62 اجلاسوں میں شرکت کی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل میں تاخیر ہوئی،کمیٹیوں کی تشکیل کےلیے 3 اپریل کی آخری تاریخ گزرنے کے باوجود کمیٹیاں نہیں بنائیں گئیں، قومی اسمبلی کے اجلاسوں پر ٹیکس دہندگان کے 37.9 ملین روپے فی رکن لاگت آئی۔
خیبرپختونخوا میں انتخابات کا آڈٹ کرانے کی تجویز پی ٹی آئی نے مسترد کر دی : کامران مرتضیٰ
جائزہ رپورٹ کےمطابق اسمبلی نے ایجنڈا آئٹمز میں 49 فیصد کو مکمل نہیں کیا۔
