قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد انتقال کرگئے
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کےوالد کراچی میں قضائے الہٰی سے انتقال کرگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کےمطابق فاطمہ ثناء آج پہلی دستیاب فلائٹ سے کراچی روانہ ہوں گی۔ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے والد کے انتقال پر فاطمہ ثناء سےدکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔
واضح رہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ان دنوں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے کےلیے متحدہ عرب امارات میں موجود ہے۔
کپتان فاطمہ ثنا کے والد انتقال پر چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نےاپنے تعزیتی پیغام میں والد کے انتقال پر فاطمہ ثناء سےدلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی آپ اور سوگوار خاندان کوصبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے۔ آمین۔
چیمپئنز ٹرافی کافائنل پاکستان میں ہی ہوگا:پی سی بی کی برطانوی اخبار کی تردید