والد اور سوتیلی ماں مجرم قرار،سارہ قتل کیس کا فیصلہ آگیا

لندن کی عدالت نےسارہ شریف قتل کیس کا فیصلہ سناتےہوئےمقتولہ کےباپ عرفان شریف اورسوتیلی ماں بینش بتول کوقتل کا مجرم قرار دے دیا۔
عدالت میں دوران سماعت عرفان شریف نےسارہ کو آئےزخموں کی ذمہ داری قبول کرلی تھی،عرفان شریف نےسارہ کودھاتی ڈنڈے،کرکٹ بیٹ اورموبائل فون سے مارنےکااعتراف بھی کیا تھا۔
خیال رہے کہ 10 برس کی سارہ شریف کی لاش ووکنگ میں گھر سےگزشتہ برس10 اگست کوملی تھی، برطانوی پولیس کی جانب سےکہا گیا تھا کہ سارہ کےوالد، چچا اور سوتیلی ماں سارہ کی لاش ملنےسےچند گھنٹے قبل پاکستان روانہ ہوگئےتھے، سارہ سےمتعلق اطلاع پاکستان سےاس کےوالد نےایمرجنسی نمبرپردی تھی۔
برطانیہ کی جانب سےملزمان کی گرفتاری کےلیےپاکستان سےرابطہ کیا گیا تھا۔ایک ماہ بعد برطانیہ واپس آنےپرتینوں کوجہاز سےہی حراست میں لےلیا گیا تھا۔