فواد چودھری نے پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کو نااہل قرار دیدیا

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کاکہناہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت میں اہلیت نہیں اور نہ ہی ان کی کوئی اہمیت ہے۔

سابق وفاقی وزیر اور نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے سربراہ فواد چودھری کانجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مذاکرات کے لیے اشارہ نہیں ہے لیکن اشارہ ہونا چاہیے کیونکہ جب مل بیٹھتے ہیں تو نئے راستے تب ہی کھلتے ہیں۔ اگرعمران خان کی پوزیشن بدلنی ہے تو حکومت کو بھی اپنی پوزیشن بدلنی ہو گی۔ عمران خان  کی سیاسی اہمیت ختم نہیں ہو رہی ہے، پاکستان کو جامع مذاکرات کی ضرورت ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ کی کوئی اہمیت نہیں ہے، اہمیت بانی پی ٹی آئی عمران خان  اور کوٹ لکھپت میں قید 5 اسیران کی ہے، شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کو پے رول پر رہا کریں، اس سے مذاکرات سنجیدگی سے آگے بڑھیں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی موجود لیڈر شپ میں کوئی اہلیت نہیں اور موجودہ لیڈر شپ تو آگ کو مزید بڑھانے کو تیار ہے اور ان کی اہمیت اسی صورت حال میں ہے۔انہوں نے کہا کہ عام پاکستانی اس ساری صورت حال میں متاثر ہو رہا ہے۔

Back to top button