فوادخان کی فلم ”عبیرگلال“ریلیزسےقبل مشکلات سےدوچار

پاکستانی اداکار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی آنے والی فلم ’عبیر گلال‘ کا پہلا ٹیزر جاری ہوا جس پر ان کے مداح تو خوش ہوئے لیکن یہ فلم ریلیز سے قبل ہی مشکلات سے دوچار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم کو سیاسی جماعت ایم این ایس اور شیو سینا کی  مخالفت کا سامنا ہے جب کہ سیاسی رہنماؤں نے ریاست مہاراشٹرا میں فلم ریلیز نہ کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

سیاسی رہنما امیہ کھوپکر کا کہنا تھا کہ  ہم فلم کو مہاراشٹرا میں ریلیز نہیں ہونے دیں گے کیوں کہ اس میں پاکستانی اداکار کی موجودگی ہے جب کہ ہم فلم کے حوالے سے مزید معلومات بھی حاصل کررہے ہیں۔

دوسری جانب ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے رہنما سنجے نروپم نے کہا کہ جب پاکستان سے کوئی فلم ریلیز ہوتی ہے تو بھارتی اسے دیکھنا پسند نہیں کرتے، ایک منٹ میں ایک یا دو فلمیں دیکھنا الگ بات ہے لیکن پاکستانی فنکاروں کی فلمیں بھارتی شائقین میں زیادہ مقبول نہیں ہوتیں اور یہی وجہ ہے کہ پاکستانی اسٹارز کبھی بھی بھارت میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

Back to top button