فضل الرحمن، شہباز شریف کا حکومت مخالف تحریک میں تیزی پراتفاق

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں نے عدم اعتماد کے حوالے سے قانونی اور آئینی معاملات پر رائے لینے پر اتفاق کیا۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان حکومت مخالف تحریک عدم اعتماد اور موجود سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمران خان فارغ ہو جائیں گے یا مارشل لاء لگوائیں گے؟

دونوں رہنماؤں نے حکومت مخالف تحریک میں تیزی لانے پر مشاورت کی جبکہ عدم اعتماد کے حوالے سے قانونی اور آئینی معاملات پر بھی رائے لینے پر اتفاق ہوا۔ شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل سے ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیا۔

Back to top button