ترمیم میں کالےسانپ کےدانت توڑکرزہرنکال دیا،فضل الرحمان

اپوزیشن پارٹی جمعیت علماء اسلام(جے یو آئی-ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کاکہنا ہےکہ ترمیم میں سےہم نےکالے سانپ کےدانت توڑکرزہرنکال دیا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہرکےہمراہ پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے26ویں آئینی ترمیم کےعمل میں کالےسانپ کےدانت توڑکرزہر نکال دیا ہے۔
انہوں نےکہا کہ پی ٹی آئی کوآئینی ترمیم کےمتن پراعتراض نہیں۔جو ان کےبانی کے ساتھ اورپارٹی کےساتھ ہوا۔اُس پر تحریک انصاف کااختلاف بنتاہے۔
جےیو آئی سربراہ نےمزید کہا کہ کسی نہ کسی درجےمیں اعتراض رہ ہی جاتا ہے، سمجھتاہوں پی ٹی آئی نےجائز احتجاج کیاہے۔ہم اس سارےمعاملہ میں کسی سےجبرنہیں کرسکتے۔
مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ احتجاجاً ووٹنگ کےعمل میں حصہ نہ لینا تحریک انصاف کاحق ہے۔اولین حکومتی بل میں جتنےقابل اعتراض نکات تھے نکال دیےگئےہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ آئین قوم کا ہوتا ہے، ہم نے مل کر محنت کی، لیکن ایک پارٹی کی اپنی کوشش ہوتی ہے، ہم نےلمبا عرصہ نمائش کےلیےتو نہیں گزارا، جو بل ہم نےمسترد کیاتھا اس کوتبدیل کردیا گیا ہے۔انہوں نےکہا کہ سنیارٹی کےساتھ کارکردگی کی بھی اپنی اہمیت ہوتی ہے۔آئین قوم کےمفادکےلیےبنایاجاتا ہے۔آئین پاکستان تب بناجب بلوچستان اسمبلی کوتوڑ دیا گیا تھا۔
کابینہ سے منظور آئینی ترامیم کےعدلیہ سے متعلق نکات سامنے آگئے
جے یو آئی سربراہ نےکہا کہ ہم نےآئینی پیکج پراتفاق کیا اس کےجزئیات پر نہیں، ملکی سطح پر اتفاق رائے ہو رہا ہے، ابھی بھی مفاہمت کا وقت ہے، بل پیش نہیں ہوا، ہم مفاہمت کی آخری کوشش کریں گے۔
