فضل الرحمان MQM رہنماؤں سے ملاقات کیلئے کراچی پہنچ گئے

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کا امکان ہے ظاہر کیا جا رہا ہے. ذرائع جنگ نیوز کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان دورہ کراچی میں ایم کیو ایم کے سینیئر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے.

عمران خان وزیر اعظم مودی کے چیف پولنگ ایجنٹ ہیں

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وہ ایم کیو ایم رہنماوں سے ملاقات کے بعد کل اسلام آباد واپس پہنچیں گے. واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے بعد سے ملک میں سیاسی صورت حال میں گہما گہمی کی کیفیت ہے. تمام سیاسی جماعتیں مخالف پارٹیوں کے اتحاد توڑنے اپنے اتحاد بنانے میں مصروف عمل نظر آتی ہیں. اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان کی حکومتی اتحادی جماعت کے رہنماوں سے ملاقات خصوصی اہمیت کی حامل ہو سکتی ہے.

Back to top button