فضل الرحمن کو وحشی جٹ بننے کی قیمت چکانا پڑیگی

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو وحشی جٹ بننے کی قیمت چکانا پڑے گی، 27 مارچ کو ہونے والے جلسے کو سیکیورٹی فراہم کریں گے۔
شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو لوگوں کے جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی، مولانا فضل الرحمان بپھرے پڑے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ کے مطابق اپوزیشن اب 25 مارچ کو آ رہی ہے، پہلے بھی کئی مرتبہ آگاہ کر چکا ہوں پاکستان کو انٹرنیشنل تھریٹ ہیں، 20 مارچ سے پولیس اور رینجرز اسلام آباد کی سیکیورٹی سنبھال لیں گی۔
شیخ رشید کے مطابق اپوزیشن کو حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا حق حاصل ہے، اس لیے نہ ہم آپ کوچھیڑیں گے نہ آپ کی جانب سے قانون ہاتھ میں لیا جائے گا، سارے بھاگ جائیں گے فضل الرحمن دھر لیے جائیں گے، فضل الرحمان آپ عالم دین ہیں، تیل میں بھگوئی ہوئی لاٹھیاں، آپ یہ کیا باتیں کررہے ہیں۔
ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کی التوا کی درخواست مسترد
وفاقی وزیر داخلہ کے مطابق ملک کی سیاست اہم موڑ میں داخل ہو چکی ہے، ہمارا کسی سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ہے، پورا پاکستان عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے اور سیاسی بصیرت میں عمران خان کو جیتتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ اسٹیبلشمنٹ کا حصہ ہے اور چولی دامن کا ساتھ ہے، سیاست سے اسٹبشلمنٹ دورہےجو بہت اچھی بات ہے۔
