فضل الرحمن، زرداری ملاقات، ہارس ٹریڈنگ نہ کرنے پر اتفاق

حکومت مخالف پی ڈی ایم کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ الگ الگ مارچ سے تقسیم کا تاثر ملتا ہے، پیپلز پارٹی اپنا لانگ مارچ ملتوی کرے، دونوں رہنماؤں کے درمیان لانگ مارچ اور عدم اعتماد پر اختلافات ہیں جبکہ ہارس ٹریڈنگ نہ کیے جانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے مشورہ دیتے ہوئے بتایا کہ پیپلزپارٹی 27 فروری کا لانگ مارچ ملتوی کرے، دو الگ الگ لانگ مارچ کرنے سے اپوزیشن کی تقسیم کا تاثر ملتا ہے، پیپلز پارٹی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ لانگ مارچ میں شریک ہو۔

عمران خان کی مودی کو ٹی وی پر مباحثے کی پیشکش

ذرائع کے مطابق پہلے مرکز یا پنجاب میں عدم اعتماد کی تحریک پر دونوں رہنما تقسیم نکلے، مولانا نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پہلے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانی چاہئے جس پر شریک چیئرمین پی پی نے کہا کہ وزیراعظم سے قبل وزیراعلی پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانی چاہئے۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پہلے کس کے خلاف لانی چاہئے، آج شہباز شریف سے بھی مشاورت کریں گے، حکومت کے 20 سے 22 ناراض ارکان نے ن لیگ کو حمایت کا یقین دلایا ہے۔ حکومتی ارکان کی حمایت کے بعد اپوزیشن کو حکومتی اتحادیوں کو بھی توڑنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ذرائع کے مطابق مولانا اور زرداری نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی ناراض ارکان کی حمایت سے تحاریک متنازعہ ہوسکتی ہیں، اس لئے اتحادیوں کو ساتھ ملانا چاہئے۔

Back to top button