فضل الرحمان کی ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ ملاقات

مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کے ساتھ ملاقات کی ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق اب سے کچھ دیر پہلے مولانا فضل الرحمان ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد میں پہنچے جہاں انہوں نے سینیئر لیڈرشپ سے ملاقات کی ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورت حال اور اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم کے خلاف شروع کی گئی تحریک عدم اعتماد پر گفتگو کی گئی.
فضل الرحمان MQM رہنماؤں سے ملاقات کیلئے کراچی پہنچ گئے
بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز پہنچنے پر صحافیوں نے مولانا فضل الرحمان سے سوال کیا کہ گھبرانا ہے یا نہیں گھبرانا؟ صحافیوں کے سوال پر سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے جواب دیا کہ ہم تو گھبرانے والے نہیں ہیں. واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان تحریک عدم اعتماد کو لے کر کافی متحرک ہیں اور اس سلسلے میں حکومتی اتحادیوں کے ساتھ روابط قائم کر رہے ہیں.
ایم کیو ایم پاکستان سے ملاقات کے بعد فضل الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی اتحادی اب حکومت کے ساتھ نہیں رہے. اس سے پہلے منگل کے روز مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ کارکنان اسلام آباد لانگ مارچ کے لیے تیار رہیں. انہوں نے کہا کہ اب ہماری تحریک فیصلہ کن مرحلےمیں داخل ہوچکی۔اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے مفتی محمد تقی عثمانی اور جے یو پی کے سربراہ شاہ اویس نورانی سے بھی اسی سلسلے میں ملاقات کی تھی.