ایف بی آر نے آئی ایم ایف کے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا ہدف حاصل کرلیا

ایف بی آر کے ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب نے دسمبر 2024 کے آخر تک آئی ایم ایف کےساتھ طے شدہ ہدف کو عبور کرلیا۔

یہ طے شدہ تناسب 10.6فیصد تھا تاہم 10.8 فیصد حاصل کرلیاگیا ہے،ٹیکس مشینری نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) کےدوران 5624 ارب روپے جمع کیے اور اس طرح 6009 ارب روپے کےمطلوبہ ٹیکس وصولی کے ہدف میں 385 ارب روپے کی کمی کا سامنا رہا جو آئی ایم ایف کےساتھ پہلی ششماہی کےلیے طے پایا تھا لیکن ایف بی آر نے 0.2 فیصد جی ڈی پی کےمعمولی فرق سے ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کے ہدف کو حاصل کیا۔

آئی ایم ایف کےطے کردہ ہدف کے تحت یہ اندازہ لگایا گیا تھاکہ موجودہ مالی سال 2024-25 کےلیے سالانہ بنیاد پر ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 10.6 فیصد ہوگا لیکن پہلی ششماہی کے دوران یہ تناسب 31 دسمبر 2024 تک بڑھ کر 10.8 فیصد ہوگیا۔

نئے سال کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے نئی بلندی کو چھولیا

سرکاری اعداد و شمار کےمطابق جولائی تا ستمبر کی مدت میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب مقررہ ہدف سےکم رہا اور 9.5 فیصد پر رہا۔

پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح نمو کا تخمینہ 0.92 فیصد تھا۔اب ایف بی آر نے فرض کیا ہے کہ دوسری سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر) کےدوران جی ڈی پی کی شرح نمو 2.57 فیصد کےقریب رہ سکتی ہے۔

Back to top button