ایف بی آر کی تاجر دوست سکیم کیلئے رجسٹریشن جاری

ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے تاجر دوست سکیم کیلئے رجسٹریشن جاری ہے ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی سیکرٹریٹ فوری ڈی سیل کرنے کا حکم
ترجمان ایف بی آر کے مطابق 25مئی تک 18 ہزار 371 کاروباری افراد تاجر دوست اسکیم پر رجسٹرڈ ہوئے۔کراچی سے 5 ہزار 303،لاہور سے 5 ہزار 112 تاجر رجسٹرڈ ہوئے۔اسلام آباد سے اب تک 1 ہزار 567 تاجر رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔راولپنڈی سے 2 ہزار 138،پشاور سے 1 ہزار 534 تاجر رجسٹرڈ ہوئے۔کوئٹہ سے تاجر دوست اسکیم پر 980 تاجر رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔تاجر دوست سکیم معیشت کو دستاویزی شکل دینے میں اہم سنگ میل ہے۔
ایف بی آرکے مطابق تاجر برادری کی شراکت سے تاجر دوست سکیم اور ٹیکس کمپلائنس کو فروغ ملے گا۔
