FBR افسر ویزا سکینڈل میں ملوث، پرائیویٹ افراد کو سرکاری وفد ظاہر کیا گیا

ایف آئی اے نے ایف بی آر ویزا سکینڈل بے نقاب کر دیا، جس میں پرائیویٹ افراد کو سرکاری وفد ظاہر کر کے فرانس کے ویزے حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تحقیقات کے مطابق دو پرائیویٹ افراد، کامران اور عامر شہزاد، کو سرکاری وفد کا حصہ ظاہر کیا گیا اور ان کے لیے سرکاری ای میلز فرانس کی ایمبیسی کو بھیجی گئیں، جس میں انہیں ایف بی آر کے ملازم کے طور پر پیش کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ان افراد میں ایک ڈرائیور اور ایک پراپرٹی ڈیلر شامل ہیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ویزے کے حصول کے لیے 53 لاکھ روپے ایف بی آر کے اعلیٰ افسر عتیق الرحمان کو دیے گئے، جو بینک ٹرانزیکشن کے ذریعے منتقل کیے گئے۔

اینٹی کرپشن سیل نے ایف بی آر افسر سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، جبکہ کامران اور عامر شہزاد کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔

Back to top button