اسلام آباد،راولپنڈی اورلاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،راولپنڈی اورلاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

وزارت پیٹرولیم نےاسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں پیٹرول کی قلت سےمتعلق فوری اقدام کےلیےچیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ بھجوادیا۔

مراسلےمیں کہا گیا ہےکہ پنجاب حکومت اٹک آئل ریفائنری سے خام تیل کی فراہمی کےلیےفوری اقدامات کرے۔

پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج ہوگا : وزیر داخلہ

مراسلےمیں مزید کہا گیا ہےکہ ریفائنری کو خام تیل کی فراہمی اور وہاں سےپیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بھی رک چکی ہے، معاملہ فوری حل نہ کیاگیا تو پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ہے۔

چیف سیکرٹری کو بھیجےگئےمراسلےمیں یہ بھی کہا گیا ہے کہ راستوں کی بندش سےجڑواں شہروں اور لاہورمیں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی نہیں ہورہی،راستوں کی بندش کے باعث فیول ٹینکرزمختلف شاہراہوں پر رکے ہوئے ہیں، مسئلے کے حل کےلیےجامع پلان بنایا جائےتاکہ بلاتعطل تیل سپلائی جاری رہے۔

Back to top button