وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی

وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے شہر باکو سےبذریعہ ویڈیو لنک وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، مصدق ملک، رانا ثنا اللہ، ریاض حسین پیرزادہ، شزرہ منصب، عون چوہدری اور قیصر احمد شیخ شریک تھے۔
اس کے علاوہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شریک ہوئے۔
ذرائع کےمطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ 27 ویں آئینی ترمیم پر کابینہ کو بریفنگ دی،اجلاس میں پیپلز پارٹی کی تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔
