وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب ، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم شامل کرنے کا فیصلہ

 

 

 

 

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں 27 ویں آئینی ترمیم میں مزید شقیں شامل کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس آج کسی بھی وقت ہونے کا امکان ہے، اجلاس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورت حال کا معاملہ زیر غور آئےگا اور سکیورٹی صورت حال کے تناظر میں اہم فیصلوں کے علاوہ 27ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم متوقع ہیں۔

حکومت کی جانب سے کابینہ ارکان کو اجلاس کےلیے دستیابی یقینی بنانے کےلیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

 

 

 

 

 

Back to top button