30 اراکین نے بطوروفاقی وزیر،4 نے بطور وزیرمملکت حلف اٹھا لیا

30‌ اراکین‌‌‌‌‌ نے‌‌‌ بطور‌‌‌‌‌ وفاقی‌ وزیر‌ جبکہ‌‌‌ 14‌ اراکین‌ نے‌ بطور‌ وزیر‌ مملکت‌ عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے، قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے تمام اراکین سے عہدوں کا حلف لیا۔

وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ایوانِ صدر میں ہوئی، 30 وفاقی وزراء اور وزائے مملکت نے آج اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، حلف اٹھانے والوں میں وزیراعظم کے 4 مشیر بھی شامل ہیں، مسلم لیگ ن کے 14 اور پیپلز پارٹی کے 9 ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔
نئی وفاقی کابینہ 34 رکنی ہوگی جس میں پیپلزپارٹی کے 11 ، ن لیگ کے 14 اور جے یو آئی کے 4 وزرا حلف اٹھائیں گے جب کہ 7 وزارتیں دیگر اتحادی جماعتوں کو دی جائیں گی ، تقریب حلف برداری کے بعد وفاقی وزرا کے محکموں کا نوٹی فیکیشن جاری کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کی طرف سے خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثناءاللہ، ایاز صادق، رانا تنویر، خرم دستگیر، سعد رفیق، جاوید لطیف، ریاض پیرزادہ، مرتضیٰ جاوید عباسی اور اعظم نذیر تارڑ کابینہ کا حصہ ہیں ، پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ، نوید قمر اور شیری رحمان، قادر پٹیل، شازیہ مری، مرتضیٰ محمود، ساجد حسین ، احسان الرحمان اور عابد حسین کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

اسی طرح جمعیت علمائے اسلام ف کے اسعد محمود، عبدالواسع، مفتی عبدالشکور اور سینیٹر طلحہ محمود کابینہ میں شامل ہوں گے ، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امین الحق اور فیصل سبزواری بھی کابینہ کا حصہ ہیں ، بلوچستان عوامی پارٹی کے اسرار ترین، جمہوری وطن پارٹی کے شاہ زین بگٹی کابینہ کا حصہ ہیں جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی عائشہ غوث پاشا اور عبدالرحمان وزیر مملکت ہوں گے۔

حلف برداری تقریب نہ ہونے پر حمزہ شہباز کا عدالت سے رجوع

اسی طرح پیپلز پارٹی کی حنا ربانی کھر، مصطفی نواز کھوکھر اور اعون چودھری بھی وزیر مملکت ہوں گے جبکہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء قمر زمان کائرہ مشیر برائے وزیراعظم ہوں گے اور ن لیگ کے امیر مقام کے علاوہ مفتاح اسماعیل بھی وزیراعظم کے مشیر ہوں گے۔

Back to top button