وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس کیس کا فیصلہ سناد یا، سیکشن 4 بی بحال

وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس کیس میں فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے عدالت میں فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس کے سیکشن 4 بی کو بحال کرتے ہوئے کیس کے قابل سماعت ہونے پر اٹھائے گئے تمام اعتراضات کو مسترد کر دیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق، انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 4 بی کو 2015 سے برقرار رکھا جائے گا، اور پارلیمنٹ قانون سازی کے ذریعے لیوی ٹیکس عائد کرنے کی مجاز ہوگی۔

Back to top button