حکومت کا 24 سرکاری اداروں کی تین مراحل میں نجکاری کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے 24 سرکاری اداروں کی تین مراحل میں نجکاری کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے ان اداروں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 10 ادارے، دوسرے مرحلے میں 13 ادارے جبکہ تیسرے مرحلے میں ایک ادارے کی نجکاری کی جائے گی، جس میں 3 سے 5 سال کا وقت لگ سکتا ہے۔

قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب کے مطابق پہلے مرحلے میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA)، روزویلٹ ہوٹل (نیویارک)، زرعی ترقیاتی بینک، آئیسکو اور دیگر تین ڈسکوز (بجلی تقسیم کار کمپنیاں) شامل ہیں۔

عمران خان صدر مملکت سے تحریری معافی مانگیں تو سزا میں معافی ممکن ہے : رانا احسان افضل

وفاقی وزیر نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اور چار جنریشن کمپنیز (جنکوز) کی نجکاری کی جائے گی، اس کے علاوہ لیسکو سمیت چھ ڈسکوز کو بھی اس مرحلے میں شامل کیا گیا ہے۔

Back to top button