وفاقی حکومت 5 ہزار ارب کی کرپشن کرچکی : سہیل آفریدی

 

 

 

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی حکومت 5 ہزار 300 ارب کی کرپشن کرچکی ہے، عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ بیرونِ ملک جائیدادیں اور جزیرے خریدنے پر لگایا جا رہا ہے۔

پشاور کی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ نوجوانوں کےلیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اور انٹرن شپ پالیسی لارہے ہیں،اپنے نوجوانوں کو ہم اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ 4 دسمبر کو این ایف سی ایوارڈ ہورہا ہے جس میں فاٹا کے حصے کا معاملہ اٹھائیں گے، 7 سال سے ضم علاقے صوبے میں شامل ہوچکے ہیں لیکن صوبے کو اس کا حصہ نہیں دیا جارہا ہے، 14.6 فیصد شیئر بنتا ہے جو 19 فیصد سالانہ بنتا ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ فاٹا کے ضم علاقوں کا شیئر ساڑھے تین سو ارب بنتا ہے،جو ان کو دینا چاہیے، جو 400 ارب سالانہ بنتے ہیں یہ خیبرپختونخوا کو نہیں دیےجاتے۔تمام یونیورسٹیز میں پیر کے روز ایک سیمینار منعقد کریں جس میں اس حق کا بتائیں۔

آئی ایم ایف نے ٹرمپ کے برعکس پاکستان کا رگڑا کیوں نکال دیا

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ناحق جیل میں رکھا ہوا ہے،القادر یونیورسٹی جہاں سیرت النبی ﷺ پڑھائی جاتی ہے اس کے خلاف کیسز بنائے گئے،سب خاموش ہیں اور میڈیا پر خاموشی ہے،اس پر کوئی آواز نہیں اٹھائی جارہی ہے لیکن میں اپنے آخری خون تک آپ سب کے حق کےلیے کھڑا ہوں۔

 

 

 

Back to top button