وفاقی حکومت وادی تیراہ آپریشن کا ملبہ کےپی حکومت پر ڈالنے کی کوشش کررہی ہے : شفیع جان

 

 

 

معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان کا کہنا ہے کہ وادی تیراہ سے عوام کے انخلا سے متعلق وفاقی حکومت کا بیان بےبنیاد ہے،وفاقی حکومت آپریشن کا ملبہ صوبائی حکومت پر ڈالنےکی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

 

معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کاکہنا تھا کہ پوری قوم جان چکی ہے کہ وادی تیراہ سے عوام آپریشن کی وجہ سے نقل مکانی پر مجبور ہیں،خواجہ آصف اور طلال چوہدری کی قومی اسمبلی میں تقاریر ریکارڈ پر موجود ہیں۔

شفیع جان نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی وادی تیراہ آپریشن کے حوالے سے اپنا مؤقف بارہا واضح کرچکےہیں،امن جرگہ میں تمام سیاسی جماعتوں نے آپریشن کی مخالفت کی تھی،آپریشن پر خیبرپختونخوا حکومت،سیاسی جماعتوں اور دیگراسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔

شیر افضل مروت کاعمران خان کی رہائی کیلئےتنہا احتجاج کرنے کا اعلان

شفیع جان نے کہا کہ نقل مکانی کرنے والوں کے لیے 4 ارب روپے کے اجراء پر وفاقی حکومت کا بیان انتہائی مضحکہ خیز ہے،صوبائی حکومت نے انخلا کرنےوالے متاثرین کو ریلیف دینے کے لیے بروقت فنڈز جاری کیے۔

 

 

Back to top button