وفاقی وزیر داخلہ کی چینی سفیر سے ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر گفتگو

 

 

 

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے اسلام آباد میں ‎چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات کی، ملاقات میں ‎انسداد دہشت گردی، سیکورٹی تعاون اور خطے کی مجموعی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔

چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے سفارت خانے آمد پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا، ملاقات میں پاکستان میں چینی سرمایہ کاروں کو درپیش سیکورٹی مسائل کے حل کےلیے بزنس کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا، پہلے مرحلے میں پاکستان میں موجود چینی بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں ہوں گی جب کہ دوسرے مرحلے میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند سرمایہ کاروں کےساتھ ملاقات کی جائےگی۔

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا کہ ‎غیرملکی شہریوں کے تحفظ کےلیے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے،یہ یونٹ اسلام آباد میں موجود چینی شہریوں کی سیکورٹی یقینی بنائےگا، اہلکاروں کو ٹریننگ کے دوران چینی زبان بھی سکھائی جائےگی۔

 

Back to top button