مقررہ مدت کے اندر ہی عوام کو پاسپورٹ ملیں گے، وفاقی وزیر داخلہ
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہریوں کو پاسپورٹ کےاجرا میں ہونے والی تاخیر کا ازالہ کیا جا رہا ہے، اب مقررہ مدت کےاندر پاسپورٹ ملیں گے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 24/7 اوپن پاسپورٹ آفس عوامی مرکز اور نادرا ڈیفنس میگا سینٹر کےاچانک دورے کے دوران پاسپورٹ اور شناختی کارڈز بنوانے کے لیے آئے شہریوں سے ملاقات کی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ اور شناختی کارڈز بنوانے کےعمل کےبارے میں پوچھا جس پر شہریوں نے پاسپورٹ و شناختی کارڈز بنوانےکے نظام کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پرمحسن نقوی نے کہا کہ شہریوں کو پاسپورٹ ملنے میں تاخیر کا ازالہ کیا جا رہا ہے، شہریوں کو اب مقررہ مدت کے اندر پاسپورٹ ملیں گے۔
حکومت غیرسنجیدہ ہے، کل سے سول نافرمانی کی تحریک شروع ہوگی: سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی
وزیرداخلہ نےبعض شہریوں کے شناختی کارڈز کے ایشوز کو موقع پر ہی حل کرنے کے لیے احکامات دیے، انہوں نے نادرا سینٹر ڈیفنس میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کا بھی حکم دیا۔
محسن نقوی نےکہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے پاسپورٹ آفس اور نادرا سنٹرز کے دورے کررہا ہوں، کراچی میں شہریوں نے پاسپورٹ اور نادرا سنٹرز میں نظام کو سراہا جو اطمینان کی بات ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ و نادرا سنٹرز کے عملے سے بھی ملاقات کی اور انہیں شاباش دی ۔