وفاقی وزارتِ داخلہ کا تمام ذیلی اداروں کے درمیان رابطہ کاری بہتر بنانے کا فیصلہ

وفاقی وزارت داخلہ نے اپنے تمام ذیلی اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سروس ڈیلیوری میں بہتری اور مؤثر نتائج کے حصول کے لیے تمام اداروں سے جامع پلان طلب کر لیا ہے، اور تین روز میں قواعد و ضوابط میں تبدیلیوں سمیت دیگر سفارشات پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ذیلی اداروں کے درمیان رابطہ کاری کا فقدان موجود ہے، جسے فوری طور پر بہتر بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہر ادارہ دوسرے اداروں کی معاونت کے لیے ایک واضح اور عملی منصوبہ ترتیب دے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے امریکا کے اہم دورے پر روانہ ہوں گے

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ادارے ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر اپنی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

Back to top button