وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے کے پی حکومت سےافغان طلبہ کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا

وفاقی وزرات داخلہ نے خیبرپختونخوا حکومت سےافغان طلبہ کاریکارڈ طلب کرلیا۔

وفاقی وزارت داخلہ کے فارن نیشنل سکیورٹی سیل نےسیکرٹری داخلہ خیبرپختونخواکوخط لکھ کرصوبےمیں افغان طلبہ کاریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ فارن نیشنل سکیورٹی سیل غیرملکیوں سےمتعلق ڈیش بورڈ کو اپ ڈیٹ کررہا ہے،خیبرپختونخوا میں زیرتعلیم تمام افغان طلبہ کا ڈیٹا 27 مارچ تک ارسال کیا جائے۔

سوشل میڈیا مہم : جے آئی ٹی نے علیمہ خان کو کل دوبارہ طلب کرلیا

 

واضح رہےکہ وزارت داخلہ نے تمام افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک پاکستان سے نکلنےکی ہدایت کر رکھی ہے۔

وزارت داخلہ نےاپنےبیان میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیرملکیوں کو 31 مارچ تک ملک سےجانےکاحکم دیا تھا اور ملک نہ چھوڑنے پر یکم اپریل سےملک بدر کرنے کی وارننگ دی تھی۔

Back to top button