وفاق اورپنجاب کا پیٹرولیم مصنوعات کےذخائرکی مانیٹرنگ کافیصلہ

وفاق اور پنجاب کے درمیان جنگ کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی طلب و رسد میں توازن کے لیے بچت پالیسی اور پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کی مانیٹرنگ پر بھی اتفاق ہوا ہے ۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے ملاقات کی جس میں جنگ کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ پنجاب میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی، ڈیمانڈ اور ذخائر کا جائزہ بھی لیا گیا۔

پنجاب حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے پر سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔

ملاقات میں جنگ کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی طلب و رسد میں توازن کے لئے بچت پالیسی پر اتفاق ہوا۔ مریم نوازشریف نے زرعی استعمال کے لئے ڈیزل کی فراہمی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کی مانیٹرنگ پر بھی اتفاق ہوا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت کی ہے جبکہ تمام اضلاع میں انتظامیہ کو پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کی مسلسل مانیٹرنگ کا حکم دیتے ہوئے پیرا اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو صورتحال کی نگرانی اور کارروائی کی ہدایت دی ہے۔

مریم نواز نے ہدایت کی کہ پٹرول پمپس پر عوام کو قطاروں میں نہ لگنا پڑے، پنجاب بھر میں کہیں بھی مقررہ نرخ سے زائد پٹرولیم مصنوعات بیچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

علاوہ ازیں اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو پٹرول، ڈیزل، ایل این جی اور دیگر ذخائر کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ عالمی بحران کے پیش نظر ایندھن کی بچت اور کفایت کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔

Back to top button