وفاقی شرعی عدالت اسلام آباد ہائیکورٹ منتقل

وفاقی شرعی عدالت کو اسلام آباد ہائیکورٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔
وفاقی شرعی عدالت اب اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں کام کرے گی، جہاں ہائیکورٹ بلڈنگ کے تیسرے فلور پر عدالت کے لیے کورٹ رومز تیار کر لیے گئے ہیں۔
کورٹ رومز کے باہر وفاقی شرعی عدالت کے ججز کے ناموں کی تختیاں بھی آویزاں کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی شرعی عدالت کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمارت میں منتقل کرنے کی منظوری دے دی تھی، جس کے بعد منتقلی کا عمل مکمل کیا گیا۔
