وفاقی اردو یونیورسٹی نے طلبہ تنظیموں پر پابندی عائد کردی

وفاقی اردو یونیورسٹی نے تمام طلبہ تنظیموں پر پابندی عائد کردی، یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے طلبہ کے داخلے منسوخ کردیے جائیں گے۔
وفاقی اردو یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، طلبہ تنظیموں کو تدریسی اور غیر تدریسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔
پابندی پر عمل پیرا نہ والے طلبہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جب کہ خلاف ورزی کرنے والے طلبا کا داخلہ بھی فوری منسوخ کردیا جائے گا۔
اپوزیشن اتحاد اور مولانافضل الرحمان کا جدوجہد جاری رکھنے پر اتفاق
دوسری جانب پابندی کے فیصلے پر طلبہ تنظیموں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
