صوبہ سندھ کے ساتھ وفاق ہمیشہ سے سوتیلا سلوک کرتی آئی ہے : بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وسائل کی تقسیم میں سندھ کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جاتا ہے،جب حق نہیں ملتا تو بہت مشکل ہوجاتی ہے۔
کراچی میں شاہراہ بھٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہاکہ سندھ حکومت نے شاہراہ بھٹو کا افتتاح کر دیا ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں کراچی کی ترقی کےلیے بےپناہ منصوبے دیے گئے۔ پاکستان کی ترقی کےلیے سب سےپہلے کراچی کی ترقی ضروری ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے شہید بےنظیر بھٹو کے ترقی کے ویژن کو حقیقت میں بدل دیا ہے، ب نظیر بھٹو نے کراچی کے انفرا اسٹرکچر پر کام کیا۔ مصطفیٰ کمال سےپوچھ لیں کہ سندھ کےلیے سب سے زیادہ فنڈز آصف علی زرداری نےدیے،
بلاول بھٹو نے کہاکہ پاکستان کی ترقی کےلیے سب سےپہلے کراچی کی ترقی ضروری ہے میرا خاندان 3 نسلوں سے سندھ اور کراچی کے عوام کی خدمت کررہا ہے،جس پر مجھے فخر ہے،میرا مشن بھی سندھ کے عوام کی ترقی اور شہید بےنظیر بھٹو کے وژن کو آگے بڑھاناہے۔
بلاول بھٹو نےکہاکہ پیپلز پارٹی نے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ پروگرام کا آغاز کیے تو اس کے انتہائی مثبت نتائج سامنےآئے،آج تعلیم،صحت، بجلی سمیت دیگر انفرا اسٹرکچر کے پروگرام اسی پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کےتحت چل رہے ہیں،وہ نہ صرف کامیاب ہیں بلکہ پاکستان کے اندر گڈ گورننس کی بہترین مثال ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آنے والے وقت میں اس پارٹنرشپ کے تحت شہر ک تمام مسائل کا حل نکالنے کی کوشش کی جائے گی، صوبہ سندھ کے ساتھ وفاق ہمیشہ سے سوتیلا سلوک کرتی آئی ہے، وسائل کی تقسیم غیرمنصفانہ ہے،اگر حق ٹھیک طریقے سے نہیں ملتا تو سہولیات فراہم کرنا بہت مشکل ہے۔
ان کاکہنا تھاکہ وسائل کی کمی کےلیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو متعارف کروایا جو کامیابی سے چل رہا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے درخواست ہےکہ کراچی کی تاجر برادری کو مطمئن کیاجائے، کاروباری طبقہ دوستی یاری میں کام نہیں کرےگا،اگر ان کو اور شہر کی عوام کو فائدہ دیا جائےگا تو پھر ہم کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ شہر میں پانی کا دیرینہ مسئلہ ہے،اپنی حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ کراچی میں اس مسئلے پر زیادہ سے زیادہ ترجیح دی جائے۔
عمران خان گھٹنوں پر بیٹھ کر این آر او مانگ رہے ہیں : عظمی بخاری
سندھ حکومت نے شاہراہ بھٹو فیز ون کے افتتاح آج رکھا ہے،سب کو معلوم ہے کہ پاکستان کی ترقی کےلیے سب سے پہلے کراچی کی ترقی ضروری ہے۔کراچی میں اپنی حکومت سے کہتا ہوں کہ وہ عوام کے پانی کےمسائل کو حل کرے۔
انہوں نے کہاکہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کےدور میں کراچی میں جتنے منصوبے دیےگئے وہ یہاں پیپلز پارٹی کے قائدین گنوا سکتےہیں، قائد عوام نے اس شہر کے انفرا اسٹرکچر کےلیے انقلابی اقدامات اٹھائے، شہید بےنظیر بھٹو بھی ان کے نقش قدم پر چلیں اور 2 آمرانہ دور آنے کے باوجود انفرا اسٹرکچر پر توجہ دی، عوام کو روزگار دیا اور بنیادی سہولتیں فراہم کیں،اب ہم بھی اس ذمہ داری کو نبھائیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نےکہاکہ کراچی کے عوام کا سب سے بڑا مسئلہ انفراسٹرکچر ہے، شہید بھٹو روڈ کی تعمیر کے منصوبہ میرے لیےاس لیےخوش آئند ہےکہ اسے ہم پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کےتحت بنا رہے ہیں، اس منصوبے سے عوام کو روزگار فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
سندھ حکومت نے ثابت کردیا ہےکہ باقی صوبے اور وفاق پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ میں ناکام ہوا تو سندھ میں یہ پروگرام پورے ملک میں سب سے بہترین چل رہا ہےجس کی عالمی سطح پر بھی تعریف ہوئی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے عوام کو مفت یا کم سےکم قیمت پر سہولت فراہم کی جائے، سندھ حکومت کی وجہ سے 100 روپے کا ٹول ٹیکس رکھا گیا ہےاور امید ہے یہ اتنا ہی رہےگا۔