FIA کی کارروائی، ویزا فراڈ اور مائیگرنٹ سمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ویزا فراڈ اور مائیگرنٹ اسمگلنگ میں ملوث ایک گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امریکی سفارت خانے کی نشاندہی پر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان طاہر شہباز اور رب نواز کو حراست میں لیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، جو جعلسازی کے ذریعے 12 شہریوں کو امریکا بھجوانے کی کوشش میں ملوث تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق گینگ کے دیگر دو ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Back to top button