ایف آئی اے : 10 افسران کا بلوچستان تبادلہ، مزید  24 افسران کی فہرست تیار

بلوچستان میں انتظامی بحران ختم کرنے کیلئےایف آئی اے سندھ زون سے 10 افسران کا بلوچستان تبادلہ کر دیا گیا ہےجبکہ ہیڈکوارٹر کےاحکامات پر مزید ایف آئی اےکے 24  افسران کی فہرست تیار کی جارہی ہے۔

ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد سےجاری مراسلےمیں کہا گیا ہےکہ بلوچستان میں آپریشنل ڈیمانڈ کی وجہ سےتمام رینک کےافسران کی کمی ہے اور ایف آئی اے بلوچستان کی اہم ذمہ داریوں کیلئےکام کومؤثر بنانے کیلئےفوری تبادلوں کی ہدایت کی گئی۔

ایف آئی اے اے ڈی جی ساؤتھ آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی زون سےاے ڈی شاہد سعید، انسپکٹر نازیہ سلیم، خرم اسلام،راجہ سنیل، منیر باجکانی اور کامبوہ خان کا تبادلہ بلوچستان کردیا گیا ہے،حیدرآباد زون سے ذوالفقار علی سیال، صائمہ صدیق،سرفراز حسین اور  وقار احمد بھی بلوچستان روانہ کیے گئے ہیں۔

ڈی آئی خان : سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 10 خوارج ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن شہید

 

ایف آئی اےحکام کےمطابق ہیڈ کوارٹر سےموصول تازہ احکامات میں ایف آئی اے سندھ زون سے مزید 24 افسران اور اہلکاروں کا بلوچستان تبادلہ کرنے کا کہا گیا ہے۔

حکام کےمطابق ان احکامات پر فہرستیں تیار کی جا رہی ہیں اور آئندہ 24 گھنٹے میں مزید 24 ایف آئی اے ملازمان کے بلوچستان تبادلےمتوقع ہیں، 2 اسسٹنٹ ڈائریکٹر، 6 انسپیکٹر، 6 سب انسپکٹرز اور 10 کانسٹیبلوں کا فوری طورپر بلوچستان تبادلہ کیا جائے۔

ذرائع کےمطابق ایف آئی اے سندھ زون میں پہلےہی افسران کی شدید کمی ہے،تازہ یا آئندہ صورتحال میں مزید انتظامی بحران کا خدشہ ہے۔

Back to top button