ایف آئی اے نے فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف کرپشن کیس کی تحقیقات شروع کردیں

ایف آئی اے نے فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات اور کرپشن کیس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ذرائع کےمطابق نجف حمید سے متعلق تمام متعلقہ اداروں سے تفصیلات طلب کرلی گئیں ہیں۔انکوائری ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل نے شروع کی۔
ذرائع کے مطابق نجف حمید کا نام پی آئی این ایل میں بھی شامل کرلیا گیا ہے، جب کہ بینک اکاؤنٹس کی بھی تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔
سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق 40 افراد کی شناخت کے امکانات ختم
یاد رہے کہ اسلام آباد کی ماتحت عدالت سے نجف حمید کی اراضی سیکنڈل میں عبوری ضمانت منسوخ ہوئی تھی۔
