ایف آئی اے کا کراچی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفاتر پر چھاپہ

ایف آئی اے نے کراچی کے علاقوں ملیر اور کورنگی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفاتر پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد اہم ریکارڈ اور شواہد تحویل میں لےلیے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ترجمان کے مطابق کارروائی پروگرام میں مبینہ کرپشن سے متعلق کی گئی،کارروائی کے دوران اہم ریکارڈ اور شواہد تحویل میں لیے،
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق برآمد شدہ اشیاء میں موبائل فونز،لیپ ٹاپ اور دستاویزات شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق غیرقانونی کٹوتیوں سے متعلق چھپائی گئی شکایات بھی برآمد ہوئیں، کچھ مستحقین کے ڈیتھ سرٹیفکیٹس بھی تحویل میں لیےگئے ہیں۔
ترجمان کاکہنا تھاکہ ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ منظم گروہ مستحقین کا استحصال کررہا تھا۔
